ducky bhai ki ehlia ki deep fake video viral

ڈکی بھائی کی اہلیہ کی ڈیپ فیک وڈیو وائرل۔۔

سوشل میڈیا سٹار ڈکی بھائی کی اہلیہ اروب جتوئی کی نازیبا ’ڈیپ فیک‘ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دونوں میاں بیوی کا ردعمل سامنے آگیا۔ایک ویڈیو پیغام میں ڈکی بھائی نے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کی اہلیہ کی جعلی ویڈیو بنائی گئی ہے جس سے انہیں بہت زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ جو شخص یہ ’ڈیپ فیک‘ ویڈیو بنانے والے کی شناخت میں مدد دے گا اسے وہ 10 لاکھ بطور انعام دیں گے۔ اس شخص کی شناخت کرکے اسے ایف آئی اے کے حوالے کریں گے اور وہ اس معاملے کی تہہ تک ضرور پہنچیں گے۔اس موقع پر اروب جتوئی نے بتایا کہ جعلی ویڈیو سے انہیں بہت تکلیف اور پریشان کا سامنا کرنا پڑا اور وہ چاہتی ہیں کہ لوگ ایسی ویڈیو کو رپورٹ بھی کریں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں