Channel ka Amla YarGhamal Muqadma Darj

چینل کا عملہ یرغمال، مقدمہ درج

کیپٹل سٹی پولیس پشاورنے نجی ٹی وی چینل کی ٹیم کو یرغمال بنانے پرغیر ملکی فلم کے اداکار اوراس کے بھائی سمیت 12افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔جنگ کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر ذیشان انور ولد محمد انور سکنہ ٹائون نے رپورٹ درج کراتے ہوئے تھانہ تاتارا پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے کیمرہ مین اور دیگر سٹاف کے ہمراہ فرائض منصبی کی ادائیگی کے لئے ہیرو مشہود کے گھر واقع حیات آباد گیا اس سے قبل مشہود نے انہیں ایک رپورٹ کے حوالے سے اپنا موقف دینے کے لئے بلایا تھا جب وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ ان کے گھر پہنچا تو انہیں اور اس کی ٹیم کو تشدد کانشانہ بنانے کے لئے پہلے سے ہی منصوبہ بندی کی گئی تھی جب وہ وہاں پہنچا تو اس سمیت اسکے بھائی اور رشتہ داروں نے اس پر حملہ کردیا اور اسے اوراس کی ٹیم کو تشدد کانشانہ بنایا اور قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، پولیس نے غیرملکی فلم کے ا داکار مشہود اور اس کے بھائی سمیت 12افراد کے خلاف میڈیا کی ٹیم کو حبس بے جا میں رکھنے اور انہیں دھمکیاں دینے کے مقدمات درج کر لئے ۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں