senior sahafi ke khilaaf muqadmaa darj

سینئر صحافی کے خلاف مقدمہ درج۔۔

لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری،سینئر نائب صدر شیراز حسنات ، نائب صدر امجد عثمانی ، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر 7 نیوز کے ڈائریکٹر نیوز عامر راو  پرصحافتی فرائض کی ادائیگی کے خلاف تھانہ روجھان میں اندارج مقدمہ کے لئے درخواست دینے کی شدید مذمت کی ہے۔ سینئر صحافی عامر راو نے روجھان میں کچے کے علاقے میں پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے پروگرام کیاجس پر پنجاب پولیس نے کچے میں ڈاکووں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے عامر راو کو ڈرانا  دھمکانا شروع کردیااورتھانہ روجھان میں کارروائی کی درخواست دے دی ہے۔لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے صحافی کوڈرانے دھمکانے اور اندرج مقدمہ کے لئے درخواست دینے کو آزادی اظہار پر پابندی قراردیتے ہوئے کہاکہ سینئر صحافی نے پروگرام میں ثبوتوں کے ساتھ رپورٹ پیش کی ہے اس پر متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کی بجائے الٹا عامر راﺅ کو دھمکانا صریحا زیادتی ہے ۔ انھوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب سے معاملے کی تحقیقات کرکے سینئرصحافی عامر راﺅ کے خلاف کارروائی روکنے اور متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں