BOL Lahore Action Commetiee Protest infroont of BOL Lahore

بول لاہور کے سامنے احتجاج،ایکشن کمیٹی کا فیصلہ

بول متاثرین ایکشن کمیٹی لاہور کااجلاس  مقامی ہوٹل میں ہوا، جس میں بول متاثرین اورمختلف صحافتی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی،بول متاثرین ایکشن کمیٹی لاہور کے اجلاس میں دیگرپنجاب کے دہگرشہروں سے آئے ہوئے صحافی بھی خصوصی طور پرشریک ہوئے،اجلاس میں بول انتظامیہ کی طرف سے متاثرین کے واجبات ادانہ کرنے کی بھرپورمذمت کی گئی،اجلاس میں تمام متاثرین اورصحافتی تنظیموں کےنمائندوں میں اس امر پراتفاق کیاگیاکہ اپنا حق لینے کےلئے احتجاج کرنا پڑاتوپیچھے نہیں ہٹیں گے اوراسے منطقی انجام تک پہنچاکردم لیں گے،بول متاثرین کی طرف سے یہ تجویز بھی دی گئی کہ جلد بول لاہور کے دفتر کےباہر احتجاج کیاجائے گا۔اوراس کےلئے لاہور میں مقیم تمام دوستوں سے رابطے تیزکرنے پربھی اتفاق پایاگیا،بول متاثرین کاکہناتھا بول انتظامیہ کی بے حسی انتہائی شرمناک ہے ،،بول کی بحالی کی جدوجہد کرنےوالوں کونظرانداز کردیاگیا،اس دوران مختلف صحافتی تنظیموں کے نمائندوں نےاس امر کی یقین دہانی کرائی کہ جیسے ہی احتجاج کی کال آتی ہے وہ بول متاثرین کےساتھ کندھے سے کندھا ملا کرکھڑے ہوں گے۔۔اجلاس میں بول متاثرین کی طرف سے یہ تجویز دی گئی کہ احتجاج کاسلسلہ فوری طور پر شروع کیاجائے اوراحتجاج بول کے دفتر کےباہر کیاجائے۔کچھ صحافتی تنطیموں کے رہنمائوں نے اس بات کاعندیہ بھی دیاکہ احتجاج کے بعد دھرنا بھی دیاجائےگا۔ اوراس دھرنےمیں دیگرشہروں کی صحافتی تنطیموں کےنمائندوں کو بھی شرکت کےلئے دعوت دی جائے گی ۔۔اجلاس میں یہ فیصلہ کیاگیا کہ جلدبول متاثرین ایکشن کمیٹی کاایک اوراجلاس ہوگا جس میں احتجاج کی تاریخ کاعلان کیاجائےگا۔۔۔بول متاثرین نے اس موقعہ پر اپنے ساتھی سعید چوھدری کو بھی یاد کیا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں