Dues cleared of ex bolwalas

سابق بول والاز کو فتح مبارک، واجبات مل گئے۔۔

سپریم کورٹ نے دوہزار پندرہ کے سابق بول والاز کو چیک جاری کردیئے۔۔ سپریم کورٹ میں ایک سو بانوے بول والاز نے کیس دائر کیا تھا ، سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کے ازخود نوٹس پر بول والاز نے کیس دائر کیا، جس کے لئے کراچی،لاہور اور اسلام آباد میں بول والاز کی ٹیم نے ڈاکیومنٹس جمع کئے ، جس کے بعد قوسین مفتی ایڈووکیٹ کے ذریعہ عدالت عظمیٰ میں کیس دائر کیا، بول انتظامیہ نے پہلے مرحلے میں تو تمام بول والاز کو جعلی ورکرز قرار دیا لیکن جب عدالت کے سامنے ثابت کردیاگیا تو بول انتظامیہ لاجواب ہوگئی، جس کے بعد سواسال تک کیس اسلام آباد، لاہور اور کراچی رجسٹری میں چلتا رہا ، جہاں بول والاز ہر پیشی پر حاضر ہوتے رہے۔۔ آخر کار ایک سو اڑتالیس افراد کے نام چیک جاری ہوگئے جنہیں بہت جلد چیک مل جائیں گے، باقی رہ جانےوالے بول والاز کے لئے قانونی جنگ پھر سے شروع ہوگی۔۔ اس کیس کے حوالے سے کراچی میں راجو بھائی، لاہور میں ناصر لالہ، عاصم نصیر، عثمان آرائیں جب کہ اسلام آباد میں جی ڈی، فرخ تنویر،جاوید اقبال، سرفراز راجہ ، رزاق سیال، شعیب نظامی نے کافی دوڑ دھوپ کی اور ہر جگہ بول انتظامیہ کو ٹف ٹائم دیا۔۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں