BOL Mutasreen Case Hearing on Daily basis

 بول متاثرین واجبات کیس، روزانہ چلے گا۔۔

اسلام آباد میں سیشن جج سہیل ناصر کی عدالت میں بول متاثرین کے بقایاجات کیس کی سماعت ہوئی۔۔ بول متاثرین کی جانب سے اینکرپرسن جاوید اقبال، جی ڈی سمیت دیگر پیش ہوئے۔۔ سماعت میں بول کے وکلا نے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ایک بار پھر موقف اختیار کیا کہ یہ لوگ بول کےملازم نہیں اور ان کے واجبات بھی نہیں بنتے، جس پر معزز جج نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نے بول متاثرین کو ایک ماہ میں رقم دینے کا حکم دے چکی ہے، جسے خوش اسلوبی سے پورا کرنا اس عدالت کا کام ہے۔۔سماعت میں طے پایا کہ تمام ایک سو بانوے درخواست گزار متاثرین بول کا کیس بائے کیس مشاورت کی جائے اور داخل کئے گئے کلیم کی ادائیگی کیلئے حتمی رقم کا تعین کرلیا جائے۔۔جس میں فریقین کے درمیان معزز عدالت مصالحت کار کے فرائض انجام دے گی۔۔ اور یہ عمل پندرہ اگست سے روزانہ کی بنیاد پر ان کیمرہ مکمل کیا جائے گا

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں