bar taraf sahafion media workers ki bahali ka mutalba

برطرف صحافیوں،میڈیا ورکرزکی بحالی کا مطالبہ۔۔

دستور گروپ نے 92 نیوز چینل ، نیو نیوز اور اے آر وائی ٹی وی چینلز میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی تنخواہوں میں کٹوتی کی واپسی اور اضافے کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ  الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا ہاؤسز سے معاشی بحران کی آڑ میں جن صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو بے روزگار کیا گیا تھا انہیں دوبارہ ان کے روزگار پر بحال کیا جائے،،کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے دستور گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالجبار خان ڈپٹی چیئرمین ناصر محمود اور طارق اسلم نے مطالبہ کیا ہے کہ میڈیا ہاؤسز سے معاشی قتل ہونے والے وہ صحافی اور میڈیا ورکرز جو کسمپرسی کے باعث انتقال کر گئے ان کے ورثاء کی بھی مالی مدد کی جانی چاہئیے اور ان کے اگر کوئی واجبات میڈیا ہاؤس کے ذمے ہیں تو وہ فوری ادا کئے جانے چاہیئے، انہوں نے  مزید مطالبہ کیا ہے کہ معاشی بحران کو بنیاد بنا کرجنگ گروپ آف پبلیکیشن کے شام کے اخبار عوام سمیت دیگر بند ہونے والی پرنٹ پبلیکیشنز کو بھی کو فورآ بحال کیا جائے اور وہاں سے بے روزگار کئے گئے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو بھی ان کے روزگار پر بحال کیا جائے۔۔انہوں نے  اپنے بیان میں کہا کہ حکومت اور سپریم کورٹ آف پاکستان صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کے لیئے میڈیا ہاؤسز سے متعلق کئے گئے اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے بہتر ہونے والے معاشی حالات کا فائدہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز تک پہنچانے کا کوئی روڈ میپ بنائے۔۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں