tankhuahein or wjubaat eid se qaabal ada kiye jaeneg 183

آزادی صحافت کا عالمی دن،  آج سیمینار اور احتجاج

آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر آج بروز جمعہ تین مئی کو کراچی یونین آف جرنلٹس (کے یوجے) حقوق انسانی کمیشن  کے تعاون سے سیمینار کا انعقاد کررہی ہے، جو کراچی پریس کلب میں سہ پہر چار بجے ہوگا۔۔ جس میں صحافیوں کے حوالے سے اہم مسائل پر بات کی جائے گی۔۔ دریں اثنا۔۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی کراچی پریس کلب کی جانب سے ”آزادی صحافت کے عالمی دن” کے موقع پر03 مئی 2024 ،بروز جمعہ، شام5بجے کراچی پریس کلب کے باہراسرائیلی جارحیت کا شکارفلسطینی صحافیوں کوخراج عقیدت پیش کرنے اور آزادی صحافت کی بحالی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔مظاہرے میں کراچی پریس کلب ،پی ایف یو جے، کے یو جے اور اخبارات کی ایمپلائز یونین شرکت کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں