azadi sahaafat ka aalmi din

کے یوجے الیکشن، بلاول بھٹو،گورنر،وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد۔۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی یونین آف جرنلٹس کے نو منتخب عہدیداران کے نام تہینتی پیغام میں انہیں بلامقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ۔۔کراچی یونین آف جرنلسٹس کی صحافی برادری کے حقوق اور آزادیِ اظہار کے لیے جدوجہد طویل و شاندار ہے،کراچی کے صحافیوں نے ملک میں جمہوریت کی بحالی و مضبوطی کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے،جمہوریت اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، پاکستان پیپلز پارٹی صحافت کی آزادی میں یقین رکھتی ہے،فیک نیوز سے صحافت، جمہوریت اور معاشرتی اقدار کو خطرہ ہے، اس مسئلے کے خلاف مِل کر نبرد آزما ہونا پڑے گا۔۔دریں اثنا گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے پیغام میں کہا کہ راچی یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں صدر طاہر حسن، نائب صدر وارث رضا ، نادرہ مشتاق، سیکرٹری جنرل سردار لیاقت کشمیری کا انتخاب ان پر اراکین کے اعتماد  کا مظہر ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ کے یوجے صحافی برادری کے  مسائل کے حل کے لئے  بھرپور اقدامات کریں گے ۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے  کے یو جے کے منتخب تمام اراکین کی بلامقابلہ کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے نئی کابینہ مسائل کے حل اور انکی فلاح و بہبود کیلئے کام کرے گی۔سندھ کے وزیر داخلہ قانون و پارلیمانی امور ضیاءالحسن لنجارنے  نومنتخب عہدیداران کو مبارکباداور کے یو جے کے صدر طاہر حسن خان، جنرل سیکریٹری سردار لیاقت کشمیری سمیت تمام عہدیداران کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ۔۔کراچی کی صحافی برادری نے ہمیشہ آزادی صحافت کے لئے جدوجہد کی ہے،امید ہے کے یو جے کے نومنتخب عہدیداران صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کوششیں کرینگے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب  نے اپنے تہنیتی پیغام میں کے یوجے کے نومنتخب عہدیداران کو بلامقابلہ کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ۔۔امید ہے کے یو جے کے نومنتخب عہدیداران آزاد صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کا حصہ بنیں گے۔ ڈپٹی مئیر کراچی سلمان عبداللہ مراد کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں طاہر حسن خان کو صدر اور سرداد لیاقت کو بلامقابلہ جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباددی اور کہا کہ امید ہے تمام عہدیداران صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے،ڈپٹی میئر کراچی کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور اظہار رائے کی آزادی کے جدوجہد میں صحافیوں کا کردار قابل ستائش ہے۔ایم کیوایم پاکستان کے سینئر رہنما امین الحق نے فون پر کے یوجے کے منتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کی۔۔سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات 2024 میں بلا مقابلہ کامیاب ہونے والے تمام امیدواروں کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔۔علاوہ ازیں کراچی یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں  بلامقابلہ منتخب ہونے والے کابینہ کو کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن  مبارکباد پیش کرتی اور دعا گو ہے کہ کے یو جے کابینہ صحافیوں کے حقوق کے لئے کام کرے گی۔ منگل کے روز کراچی پریس کلب میں ہونے والی عیدملن تقریب میں بلامقابلہ منتخب ہونے والے کے یوجے عہدیداران کا اعلان کیا گیا، جس کے مطابق صدر کے یوجے طاہر حسن، نائب صدر وارث رضا ، نادرہ مشتاق، سیکرٹری جنرل کے عہدے پر سردار لیاقت کشمیری، جوائنٹ سیکرٹری پر عمران جونئیر، نعمت اللہ بخاری، خازن محمد ناصر اور اراکین مجلس عاملہ کی نشستوں پر ابوالحسن ، آفتاب ملک، اختر نواز، حمید بھٹو، ماجد خان، رضوان احد اور  ثروت جبیں بلامقابلہ منتخب ہوئیں۔ جب کہ مندوبین کا انتخاب بھی عمل میں لایا گیا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں