iqrar ki teesri shadi ka afsos nahi

اقرارکی تیسری شادی کا افسوس نہیں، فرح اقرار۔۔

خاتون اینکر اور اقرار الحسن کی دوسری اہلیہ فرح اقرار نے  اقرار الحسن کی تیسری شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ۔۔ مجھ سے ان کی تیسری شادی کے بارے میں پوچھا گیا تھا لیکن اس وقت مجھے بھی اس کے بارے میں علم نہیں تھا۔ لیکن اب اقرار نے خود اس بارے میں معلومات شیئر کی ہیں، اب ہمارے خاندان میں ایک اور رکن کا اضافہ ہوگیا ہے۔ اقرار الحسن کے لیے3 خاندان کا ہونا ایک مسئلہ ہو گا، ہمیں نہیں۔حال ہی میں فرح اقرار یوٹیوب پر“تھنک ڈیجیٹل پوڈ کاسٹ“ میں نظر آئی ہیں جس میں انہوں نے قرۃ العین اقرار کے ساتھ تعلقات کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔فرح اقرار نے عروسہ خان کے ساتھ اقرار الحسن کی تیسری شادی پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اقرار الحسن کی پہلی اہلیہ قرۃ العین اقرار کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے فرح اقرار نے کہا کہ ہمارے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں۔ ظاہر ہے کہ مجھے اقرار الحسن کی پہلی شادی اور ان کے بیٹے پہلاج کے بارے میں معلوم تھا، یہ سب باہمی رضامندی سے ہوا تھا۔فرح کا مزید کہنا تھا کہ وہ اب تک اقرار الحسن کے ساتھ اپنی شادی پر قرۃ العین کے رد عمل سے آگاہ نہیں ہیں۔  ہم ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور احترام کے ساتھ ملتے ہیں۔ اگرچہ ہم کافی عرصے سے نہیں ملے ہیں، لیکن ہمارے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔قرۃ العین اقرار کے ساتھ رہنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ، الگ رہنا زیادہ مناسب ہے، کیونکہ آپ بہت سے جھگڑوں اور پیچیدگیوں سے بچتے ہیں اور ہر کوئی مختلف طرز زندگی گزارتا ہے،فرح نے مزید کہا کہ، اس کے علاوہ اب مردوں (متعدد شادیاں کرنے) کے بارے میں میری سوچ بدل گئی ہے، اس لیے نہیں کہ میں دوسری بیوی ہوں، بلکہ ترجمہ کے ساتھ قرآن پڑھنے کے بعد میں نے اپنے خیالات تبدیل کیے، میں اب  مختلف ہوں، مجھے ان کی تیسری شادی کے فیصلے کے بارے میں کوئی منفی خیالات اور افسوس نہیں ہے۔سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکثر لوگ تبصرہ کرتے ہیں کہ میں بہت اداس ہوں، وہ اسے اقرار الحسن کی تیسری شادی سے جوڑتے ہیں۔ لیکن ایسا نہیں ہے۔ میں اپنی زندگی میں بہت خوش اور مطمئن ہوں۔ میرے اور اقرار الحسن کے درمیان چیزیں ایک جیسی ہیں۔ وہ سب کو ایک ہی طرح وقت دیتا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں