arshad sharif qatal ki tehqeqaat keliye hamid mir ki darkhuast dair

ارشدشریف قتل کی تحقیقات کیلئے حامد میر کی درخواست دائر۔۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافی ارشد شریف قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں از خود نوٹس کیس میں عدالتی حکم ناموں کی مصدقہ نقول طلب کر لیں۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر کی درخواست کی سماعت کی جس میں تحقیقاتی صحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کے احکامات جاری کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ کاشف عباسی ، محمد مالک ، عارفہ نور ، عمران ریاض خان سمیت دیگر صحافی و اینکرپرسنز بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار حامد میر اپنے وکیل بیرسٹر شعیب رزاق کیساتھ پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا جی شعیب صاحب، کیا اعتراض ہے اس درخواست پر؟ وکیل نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے صحافی کے قتل پر از خود نوٹس لیا تھا تاہم ہماری درخواست جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں