afghanistan se fatah wali raat ro para tha | Asif Ali

افغانستان سے فتح والی رات روپڑا تھا، آصف علی۔۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف فلک شگاف چھکوں کی بدولت پاکستان کو یادگار فتح دلوانے والے قومی بیٹر آصف علی نے کہا ہے کہ وہ افغانستان سے فتح والی رات کو رو پڑے تھے ۔پی سی بی کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ افغانستان کے خلاف میچ میں کامیابی کے بعد اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور اس رات سوچا کہ ہم کتنے خوش قسمت ہیں کہ پاکستانی عوام ہماری وجہ سے خوش ہے ، ان حالات میں کھلاڑیوں نے قوم کو بہت بڑی خوشی دی۔ آصف علی کے مطابق اصل خوشی تب ہوگی جب ورلڈ کپ جیت کر وطن لوٹیں گے ۔ویڈیو میں آصف علی نے شاداب خان کے ساتھ بیٹنگ کے دوران سنگل نہ لینے کی وجہ بھی بتائی۔ان کا کہنا تھا کہ سب کو معلوم ہے کہ جان بوجھ کر سنگل نہیں لیا تھا، شاداب خان نے دو مرتبہ پوچھا کہ سنگل کیوں نہیں لیا جس پر بہانہ بنا دیا کہ باؤلر سامنے آگیا تھا لہٰذا گیند کا پتا نہیں چل سکا۔ آصف علی نے کہا کہ تمام لڑکے ایک دوسرے کی پرفارمنس سے خوش ہوتے ہیں۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں