92 نیوز کے نمائندے پر مسلح افراد کاتشدد، شدید زخمی، مقدمہ درج۔۔۔ 18

92 نیوز کے نمائندے پر مسلح افراد کاتشدد، شدید زخمی، مقدمہ درج۔۔۔

سوات میں نجی ٹی وی کے صحافی ملک قوت خان پر مسلح افراد کا تشدد، شدید زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق سوات میں نجی ٹی وی چینل 92 نیوز کے نمائندے ملک قوت خان کو مسلح افراد نے تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا۔ حملے کے نتیجے میں صحافی کا بازو ٹوٹ گیا جبکہ سر پر متعدد زخم آئے، جن پر کئی ٹانکے لگانے پڑے۔خیبر یونین آف جرنلسٹس کے مطابق ملک قوت خان تھری ایم پی او کے تحت ایک شخص کی مبینہ گرفتاری سے متعلق معلومات کی تصدیق کے لیے گئے تھے کہ اس دوران متعدد مسلح افراد نے ان پر ڈنڈوں سے حملہ کر دیا۔خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر کاشف الدین سید اور جنرل سیکرٹری ارشاد علی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ یونین کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ بعض نامزد ملزمان نے قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کر لی ہے۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا اور اعلیٰ پولیس حکام سے ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے اور صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں