نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال کے درمیان مفاہمتی معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں، جس کے تحت نیشنل پریس کلب کے ممبران اور انکی فیملیز کو مختلف طبی سہولیات اور تشخیصی ٹیسٹوں پر خصوصی رعایت فراہم کی جائے گی۔ اس معاہدے کا مقصد صحافی برادری کو معیاری طبی سہولیات تک رسائی میں سہولت فراہم کرنا اور ان کے علاج معالجے کے اخراجات میں کمی لانا ہے۔معاہدے کے تحت نیشنل پریس کلب کے ممبران کو او پی ڈی اور لیبارٹری ٹیسٹوں پر 20 فیصد، ریڈیالوجی کی سہولیات پر 15 فیصد جبکہ کنسلٹنسی، روم چارجز، کارڈیالوجی سمیت دیگر غیر درجہ بند (نان کیٹیگرائزڈ) طبی خدمات پر 10 فیصد رعایت حاصل ہوگی۔مفاہمتی معاہدے پر نیشنل پریس کلب کی جانب سے صدر عبدالرزاق سیال اور سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ نے دستخط کیے، جبکہ کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال کی جانب سے ڈائریکٹر کلینیکل سپورٹ سروسز سید منتظر مہدی زیدی اور ہیڈ آف مارکیٹنگ اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ شیخ حسن طاہر نے معاہدے پر دستخط کیے۔اس موقع پر نیشنل پریس کلب کے صدر عبدالرزاق سیال نے کہا کہ صحافی برادری کی فلاح و بہبود اور ممبران کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی نیشنل پریس کلب کی ترجیحات میں شامل ہے۔ کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال کے ساتھ یہ معاہدہ ممبران کے لیے علاج معالجے کے اخراجات کم کرنے اور انہیں معیاری طبی خدمات سے مستفید ہونے کے مواقع فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ این پی سی کے سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ نے کہا کہ نیشنل پریس کلب اپنے ممبران اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف اداروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دے رہا ہے تاکہ صحافی برادری کو صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے معاہدے میں اہم کردار ادا کرنے پر جیو نیوز کے کیمرہ مین محمد اقبال اور کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال کی انتظامیہ کا صحافیوں کے لیے خصوصی رعایتی پیکیج فراہم کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔
32
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل