وفاقی وزیر اور سما ٹی وی کے مالک عبدالعلیم خان کا کہنا ہے ہمارے بچے ایک روشن مستقبل کے حقدار ہیں، لیکن ہم انہیں بنیادی حقوق دینے میں ناکام رہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ایک کروڑ بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں اور 2.5 کروڑ سے زائد سکولوں سے محروم ہیں، ہمارا موجودہ انتظامی نظام مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ موجودہ 4 صوبوں کے جمود کو توڑ کر نئے اور چھوٹے انتظامی یونٹس کا قیام اب وقت کی شدید ضرورت ہے۔ چھوٹے صوبے حکمرانی کو عوام کی دہلیز تک پہنچاتے ہیں؛ جس سے مقامی سطح پر وسائل کی منصفانہ تقسیم، شفافیت اور ہمارے بچوں و عوام کی بنیادی ضروریات کی بروقت فراہمی ممکن ہوتی ہے۔ ہم اس نظام کی خامیوں کو ٹھیک کرنے کے لیے اور کب تک انتظار کریں گے؟ اگر اب نہیں، تو کب؟
43
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل