شعبہ ابلاغیات میں ریسرچ فوکس گروپ کا انعقاد۔۔ 23

شعبہ ابلاغیات میں ریسرچ فوکس گروپ کا انعقاد۔۔

پنجاب یونیورسٹی سکول آف کمیونیکیشن اسٹڈیز نے ایسوسی ایشن فوٹو جرنلسٹس آف لاہور(اے پی ایل) کے تعاون سے شعبہ ابلاغیات میں ایک ریسرچ فوکس گروپ کا انعقاد کیا جس میں ایسوسی ایشن کے چیئر مین پرویز الطاف ، صدر وسیم نیاز ، نائب صدر صداقت مغل ، جنرل سیکرٹری عمران شیخ، ڈائریکٹر سکول آف کمیونیکیشن پروفیسر ڈاکٹر عابدہ اشرف، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شبیر سرور ، ریسرچ اسکالر جویر یہ شفیق ، سینئیر صحافی محسن نسیم ، ٹی وی اینکر احسن کا مرے ، سنئیر ویڈیو جرنلسٹ خرم فیاض، سہیل عباس ، ذیشان یوسف، سنئیر فوٹو جرنلسٹ زبیر محفوظ ، شہباز ملک ، سہیل نیاز ، طاہر چوہدری نصر اللہ ملک اور کاشف بھٹی نے شرکت کی۔ فوکس گروپ کا انعقاد پاکستان میں احتجاجی مظاہروں کو کور کرنے کے پیشہ ورانہ چیلنجوں کو جانچنے کے لیے کیا گیا تھا۔ شرکاء نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ صحافی پیشہ ورانہ معروضیت، ذاتی نقطه نظر، ادارتی پالیسیوں، اور تنظیمی مطالبات اور پریشر گروپس میں توازن رکھتے ہوئے کس طرح لمحات کا انتخاب کرتے ہیں ، تصاویر کو فریم کرتے ہیں اور واقعات کو ریکارڈ کرتے ہیں۔ انہوں نے احتجاج کی بصری نمائندگی پر کیمرے کے زاویوں، لینز کے انتخاب، کیپشنز ، نیوز روم کی ترجیحات اور تجارتی اداروں کے اثرت کو اجاگر کیا۔ بحث میں سیاسی طور پر حساس ماحول میں غیر جانبداری کو برقرار رکھنے کے چیلنجوں کا بھی جائزہ لیا گیا شرکاء نے اس بات پر غور کیا کہ آیا کیمرہ کی موجودگی مظاہرین کے رویے پر اثر انداز ہوتی ہے اور ادارتی فیصلے کسی احتجاج کے بیچ کو تشکیل دینے میں کس طرح اثر انداز ہوتے ہیں۔ اے پی ایل کے صدر وسیم نیاز نے ڈاکٹر شبیر سرور اور ڈاکٹر عابدہ کا ڈاکٹریٹ کی سطح کی تحقیق میں صحافیوں کو شامل کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں