سندھ حکومت نے صحافی کالونی ہاکس بے کے بلاک 3 اے کے اطراف نالے پر غیرقانونی تجاوزات کیخلاف ایکشن کا فیصلہ کرلیا۔۔ چیف سیکریٹری اور ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر غیرقانونی تعمیرات مسمار کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی، اسسٹنٹ کمشنر ماڑی پور نے رینجرز اور پولیس سے اہلکار طلب کرلیے ۔کراچی پریس کلب کی باڈی کی درخواست پر سندھ حکومت نے صحافی کالونی ہاکس بے کے اطراف غیرقانونی تعمیرات کیخلاف ایکشن کا فیصلہ کیا ہے ، غیرقانونی تعمیرات کی نشاندہی پریس کلب کی باڈی نے کی تھی۔

Facebook Comments
