اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ کئی ڈراموں میں کام کر رہی ہوں، اپنے فینز کوبہت جلد سرپرائز دوں گی، ٹی وی ڈراموں کی مصروفیات نے ہم جیسے فنکاروں کو فلموں سے دور کیا ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری کے سنہری دور کے آثار نمایاں ہونے میں وقت لگے گا۔ اب شوبز انڈسٹری کو جو نقصان ہو چکا ہے اسکا ازالہ ہونا بہت مشکل نظر آرہا ہے۔ کئی ایک ڈرامہ پروڈیوسرز دیوالیہ ہو گئے ہیں اور بہت سے فنکار سفید پوشی کی خاطر خاموش ہیں۔ ماریہ واسطی کا کہنا تھا کہ ملکی ہی نہیں بیرون ممالک سے بھی کام کی آفرز ہو رہی ہیں۔ ذاتی طور پر اپنے ملک کی پروڈکشنز کو ترجیح دینا چاہتی ہوں۔

Facebook Comments
