ریڈیوپاکستان سے7سوسے زائد ورکرز برطرف۔۔

ریڈیو پاکستان سے 749 ملازمین کو نکال دیا گیا۔ریڈیو پاکستان سے 749 ملازمین کو نکال دیا گیا ہے اور اس کا باضابطہ مراسلہ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ریڈیو پاکستان ایس ایم رضا عباس کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔مراسلے کے مطابق مختلف شعبہ جات سے وابستہ 749 ملازمین فارغ کیے گئے ہیں، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکری سے برخاست کیا گیا ہے اور فارغ کیے جانے والوں میں سے 177 ملازمین کا تعلق شعبہ نیوز سے ہے جب کہ 41 ملازمین دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھتے ہیں۔مراسلے کے مطابق ملازمت سے براخستگی کے احکامات ہر ملازم کو انفرادی طور پر بھی دے دیے گئے ہیں، ملازمین کو بغیر کسی نوٹس کے فوری طور پر فارغ کیا گیا، ایسے ملازمین جن کا مقدمہ لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، فارغ نہیں کیے گئے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان ملازمین کی خدمات کی مزید ضرورت نہیں ہے اس لیے انہیں فوری طور پر فارغ کیا جارہا ہے۔ریڈیو پاکستان سے فارغ ہونے والے ملازمین میں پروگرامنگ کے شعبے سے تعلق رکھنے والے 531، نیوز کے شعبے کے 177 اور ویب ڈیسک کے 41 ملازمین شامل ہیں۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں