سندھ ہائیکورٹ نے بےاولاد جوڑوں کو نجی ٹی وی کے مارننگ شوز میں پیسوں کےعوض بچے دینے کے خلاف درخواست پر فریقین کو جواب جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے فریقین سے 27اکتوبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں بےاولاد جوڑوں کو مارننگ شوز میں پیسوں عوض بچے دینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست انصاربرنی ٹرسٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ دوران سماعت درخواست پر نجی ٹی وی چینلز کی جانب سے تاحال جواب جمع نہیں کرایا ۔ عدالت نے جواب جمع کرانے کی ایک اور مہلت دے دی ۔ عدالت نے تمام فریقین سے 27 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔
Facebook Comments
