web channels par license fees ki taiyyarian

ویب چینلز پر لائسنس فیس کی تیاریاں۔۔

ویب چینل والے ہوجائیں ہوشیار۔۔پیمرا نے مسودہ تیارکرلیا۔۔پیمرا نے  ویب چینلز کے حوالے سے پالیسی جاری کردی۔۔ دو ماہ کے اندر اندر ویب چینلز کی رجسٹریشن شروع ہوجائے گی۔۔ ویب چینل مالکان سے کہاجائے گا کہ اپنے اپنے ویب چینلز پیمرا سے رجسٹرڈ کرالیں اور باقاعدہ لائسنس حاصل کرلیں۔۔اطلاعات کے مطابق پیمرا کے تیارکردہ مسودہ کے مطابق نیوز,  کرنٹ افیئرز, ٹرانسمیشنز, دکھانے والے ویب چینلز کی لائسنس رجسٹریشن فیس ا کروڑ روپے مقررکی گئی ہے۔۔رجسٹریشن نہ کرانے والے ویب چینلز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔۔پچاس لاکھ روپے جرمانہ ،دو سال قید یا دونوں سزائیں بھی ہوسکتی ہیں۔۔اس فیصلے کا اطلاق تمام یوٹیوب، فیس بک ،ویب چینلز پر ہوگا۔۔ واضح رہے کہ نوے فیصد سے زائد یوٹیوب نیوز چینلز ملک میں تباہی، جعلی خبریں، بلیک میلنگ، اخلاقی اقدار کی گراوٹ اور صحافت کو گندگی میں دھکیلنے میں بنیادی کردار ادا کررہے ہیں، گلی گلی ویب چینلز والے مائیک اور کیمرے اٹھائے عوام کو تنگ ،بلیک میلنگ بھتہ خوری کرتے نظر آتے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت نے پہلے ہی تمام ویب چینلز کا تمام سرکاری اداروں اور سرکاری عمارتوں سمیت سرکاری پریس کانفرنسوں میں داخلہ بند کردیا ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں