کراچی جوڈیشل کمپلیکس نے اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 2 جولائی تک ملتوی کر دی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔کراچی میں واقع جوڈیشل کمپلیکس میں اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ملزمان اور ان کے وکلاء کی جانب سے ایک بارپھر تاخیری حربوں کا استعمال کیا گیا، جیل پولیس کی جانب سے ملزم عاطف زمان اور عادل زمان کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ۔ ملزمان کے وکلاء بھی کئی سماعتوں سے عدالت میں پیش نہیں ہو رہے، ملزمان اور ان کے وکلاء کی عدم حاضری پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔عدالت نے ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 2 جولائی کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔کیس کا شریک ملزم عادل زمان کیس میں ضمانت پر ہے، مرید عباس کو 9 جولائی 2019ء کو ڈیفنس میں عاطف زمان اور عادل زمان نے قتل کر دیا تھا۔
مریدعباس قتل کیس، فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔
Facebook Comments
