pakistan ke tahaffuzaat door karenge

ایکس پر ٹوئیٹ کرنے کے اب پیسے دینے ہونگے۔۔

تاجر اور سرمایہ کار، اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی، چیئرمین، ایلون ریو مسک اب صارفین سے ایکس پر ٹوئٹ کرنے کی فیس وصول کریں گے۔ایلون مسک نے بوٹس اور جعلی صارفین سے لڑنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ کرنے کے لیے صارفین سے ایک چھوٹی سی فیس وصول کرنے کا اعلان کیا ہے۔گزشتہ اکتوبر میں، ایکس کمپنی نے فلپائن اور نیوزی لینڈ کے صارفین سے سالانہ1 ڈالر سبسکرپشن فیس وصول کر کے تجربہ کرنا شروع کیا تھا۔اب ایلون مسک اس سے ملتی جلتی حکمت عملی دوسرے خطوں میں بھی لاگو کرنے کا سوچ رہے ہیں۔حال ہی میں ایکس ایپ پر ایک صارف کے سوال پر جواب دیتے ہوئے ٹیسلا کے مالک نے لکھا ہے کہ ’بدقسمتی سے، نئے صارفین کے ایکس پر تحریر کے آپشن تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ایک چھوٹی سی فیس ہی بوٹس کے مسلسل حملے کو روکنے کا واحد طریقہ ہے۔فالو اپ جواب میں ایلون مسک نے مزید لکھا کہ ’جعلی اکاؤنٹس کے لیے ناموں کو استعمال کیا جاتا ہے، اس کے لیے بہت سے اچھے ہینڈلز لیے جاتے ہیں۔یاد رہے کہ ایکس کی پالیسیز میں تبدیلی کے حوالے سے افواہیں سب سے پہلے  ایکس پر تبدیلیوں کو ٹریک کرنے کے لیے بنائے گئے ایکس کے ایک خودکار اکاؤنٹ کے ذریعے ہی پھیلی تھیں۔پالیسی میں یہ تبدیلی ان لاکھوں بوٹ اکاؤنٹس کو روکنے کے لیے سامنے آئی ہے جو جعلی مصنوعات یا فحش مواد کی طرف صارفین کی توجہ دلاتے ہیں۔تاحال نئی پالیسی کے حوالے سے مزید تفصیلات شیئر نہیں کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ فلپائن اور نیوزی لینڈ کے خطے میں ایکس پلیٹ فارم پر نئے سائن اِن ہونے والے صارفین پوسٹس پڑھ سکتے ہیں لیکن ان کے ساتھ بات چیت یا ان پر تبصرہ نہیں کر سکتے ہیں۔مواد پوسٹ کرنے، لائیک، دوبارہ پوسٹ، جواب، بک مارک اور پوسٹ ری شیئر کرنے کے لیے انہیں فیس ادا کرنی پڑتی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں