sarifeen ki cheat mazeed mehfooz naye features ka izafa

واٹس ایپ بھی اب ویریفائی ہوگا۔۔

پیغام رسانی کی دنیا کی سب سے بڑی ایپلی کیشن واٹس ایپ آئے روز اپنے صارفین کی سہولت کو دیکھتے ہوئے نت نئے فیچرز متعارف کرواتی رہتی ہے اور اسی تناظر میں مقبول میسجنگ ایپ نے کلاؤڈ سروس کمپنی کلاؤڈ فلیر کے تعاون سے ویب صارفین کے لئے ایک انقلابی نیا سکیورٹی فیچر متعارف کروایا ہے۔میٹا کی زیر ملکیتی ایپلی کیشن واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیا فیچر ’کوڈ ویری فائی ‘ کے نام سے ہے جو بنیادی طور پر ایپ کے ویب براؤز کی توسیع ہے۔اس فیچر کا مقصد یہ جاننا ہے کہ آیا صارفین کے واٹس ایپ ویب کوڈ کے ساتھ کسی نے چھیڑ خانی تو نہیں کی۔رپورٹ کے مطابق کوڈ ویری فائی کا فیچر انسٹالیشن ہونے کے بعد واٹس ایپ ویب استعمال کرتے وقت خود بخود کام کرے گا۔فیچر استعمال کرنے پر واٹس ایپ 3 مختلف قسم کے میسجز دکھائے گا، کوڈ ویری فائی پر موجود سبز آئیکن اس بات کی نشاندہی کرے گا کہ صارف واٹس ایپ ویب کا مستند ورژن استعمال کررہا ہے اور کوڈ تصدیق شدہ ہے، کوڈ ویری فائی پر سرخ آئیکن کوڈ کے غیر تصدیق شدہ ہونے کی نشاندہی کرے گا، کوڈ ویری فائی کے فیچر پر اورنج آئیکن کی نشاندہی ممکنہ خطرے کا پتا دے گا۔ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق کوڈ ویری فائی کا فیچر ویب براؤزر اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیاجاسکتا ہے، یہ سکیورٹی فیچر فی الحال گوگل کروم ، موزیلا فائرفوکس اور مائیکروسوفٹ ایڈج پر دستیاب ہیں۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں