sarifeen ki cheat mazeed mehfooz naye features ka izafa

ڈیلیٹ میسیج واپس لانے کا فیچر متعارف۔۔

واٹس ایپ نے ڈیلیٹ کئے گئے میسج کو واپس ونڈو چیٹ پر لانے کا نیا فیچر متعارف کرا دیا ۔واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر دسمبر کے آغا زپر متعارف کرایا گیا تھا مگر یہ تمام صارفین کیلئے نہیں تھا مگر اب واٹس ایپ نے اس فیچر کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے ، یہ فیچر ڈیسک ٹاپ ، اینڈرائیڈ اور آئی فون کے صارفین کیلئے پیش کیا گیا ہے ۔عموماً صارفین کسی میسج کو ڈیلیٹ کرتے ہوئے غلطی سے ڈیلیٹ فار ایوری ون کی بجائے ڈیلیٹ فار می کر دیتے ہیں جس سے میسج صرف ان کے پاس سے ڈیلیٹ ہو جاتا ہے مگر دوسرے صارف تک پہنچ جاتا ہے اب ایسا نہیں ہو گا اب غلطی کا احساس ہونے پر ڈیلیٹ شدہ میسج کیساتھ ان ڈو کی آپشن آئے گی جسے دبانے سے ڈیلیٹ کیا گیا میسج سکرین پر واپس آجائے گا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مسیج کو ڈیلیٹ کرنے کے بعد ان ڈو کی آپشن صرف چند سیکنڈز کیلئےہی موجود ہو گی اس کے بعد یہ آپشن غائب ہو جائے گی ۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں