واجبات کے لئے چینل ملازمین کا دفتر پر احتجاج۔۔

کےٹوئنٹی ون نیوز کے جبری برطرف کئے گئے ملازمین نے واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف دفتر کے باہر جمع ہوکر احتجاج کیا، انتظامیہ نے دفتر داخلے سے روک دیا، دروازے بند کردئیے گئے۔۔ پپو کے مطابق ان ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر آواز اٹھانے پر نوکریوں اچانک برطرف کردیا گیا تھا۔۔ان ملازمین کو برطرفی کے وقت گزشتہ کئی ماہ کے واجبات بذریعہ چیک ادائیگی کی گئی تھی ۔۔یہ چیک کیش نہیں ہو رہے ہیں کیونکہ اکاؤنٹ میں رقم موجود نہیں، اس معاملے پر جب ملازمین نے انتظامیہ سے رجوع کرنا چاہا نہ فون اٹھائے جا رہے ہیں نہ میسیجز کا جواب دیا جا رہا ہے۔۔ احتجاجی ملازمین کا کہنا تھا کہ ادارے میں چینل کے سی ای او موجود ہیں لیکن انکا کہنا ہے چئیرمین غفران مجتبی سے بات کریں لیکن غفران مجبتی صاحب فون ہی نہیں اٹھارہے جس کی وجہ سے تنگ کر دفتر کا رخ کیا۔۔ پپو کے مطابق تمام بیروزگار برطرف ملازمین نے صحافتی تنظیموں سے مدد طلب کی ہے ۔۔شدید مالی بحران کا شکار ان صحافیوں نے ہر سطح پر آواز بلند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں