نٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 17 اکتوبر سے شروع ہونیوالے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ستاروں سے سجے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا ہے۔ جس میں پاکستان سے واحد نام بازید خان کا شامل ہے۔۔اس موقع پر آئی سی سی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ورلڈ کپ میں کم از کم 35 کیمروں سے کوریج ہوگی، شائقین کو مختلف ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ڈیٹا فراہم کیا جائے گا، بال ٹریکنگ کے ساتھ ساتھ اس بار بیٹ ٹریکنگ کا بھی سافٹ ویئر استعمال ہوگا۔ ورلڈ کپ کے دوران دو سو ملکوں میں مجموعی طور پر دس ہزار سے زائد گھنٹوں کی نشریات پہنچائی جائے گی۔۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ کمنٹری پینل میں بازید خان، ڈیرن سیمی، ڈیل اسٹین، شین واٹسن ناصر حسین، ہرشا بھوگلے، ایئن بشپ، نتالی جرمانوس ، سنیل گواسکر، مائیکل ایتھرٹن، سائمن ڈول، رسل آرنولڈ انجم چوپڑا، مرالی کارتک، اطہر علی خان، ایم مانگوا، پریسٹن مومسن، ڈینی موریسن نیل او برائن، مارک نکولس اور ایلن ولکنس شامل ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان
Facebook Comments