supreme court rejected awami anchor apology

سپریم کورٹ نے عوامی اینکر کی معافی مستردکردی

سپریم کورٹ آف پاکستان نے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عامر لیاقت کی معافی مسترد کر دی ہے جس کے بعد 27 ستمبر کو ان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق آج سپریم کورٹ میں عامر لیاقت کے توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ اس دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ توہین کر کے معافی مانگ لی جائے۔عدالت میں معاملہ کی سماعت کے دوران  عامر لیاقت کے ٹی وی پروگرامز چلائے گئے۔ چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہم یہاں تذلیل کروانے کیلئے بیٹھے ہیں۔چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کیا فرد جرم عائد ہونے کے بعد رکن قومی اسمبلی رہ سکتے ہیں؟ جس پر عامر لیاقت کے وکیل کا کہنا تھا کہ فردجرم عائد ہونے کے بعد رکن قومی اسمبلی نہیں رہ سکتے۔۔ عامر لیاقت نے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا، جس میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد وہ اس وقت رکن قومی اسمبلی ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں