شعائر اسلام کیس، رجب بٹ کی عبوری ضمانت منسوخ۔۔۔

کراچی کی ایڈیشنل سیشن عدالت سینٹرل میں شعائرِ اسلام سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی گئی۔سٹی 42نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن عدالت سینٹرل کراچی میں شعائر اسلام سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،رجب بٹ عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔ملزم کے وکیل نے عدالت کوبتایاکہ رجب بٹ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، پیش نہیں ہو سکے۔وکیل مدعی نے کہاکہ ہر پیشی پر کوئی نہ کوئی بہانا کیا جاتا ہے،ہم اس درخواست کی مخالفت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ رجب بٹ کے خلاف تھانہ حیدری مارکیٹ میں مقدمہ درج ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں