فلم انڈسٹری کیلئے پنجاب حکومت کا 2 ارب روپے فنڈز مختص۔۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا احسن اقدام ، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار 2 ارب روپے کا فنڈ فلم انڈسٹری کے لیے مختص کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سخت سکروٹنی کے بعد 32 افراد کو منتخب کیا گیا، جنہیں فی فلم 3 کروڑ روپے ملیں گے۔ ابتدائی طور پر سکرپٹ جمع کروانے پر ڈیڑھ کروڑ جبکہ فلم مکمل ہونے پر باقی ڈیڑھ کروڑ دیئے جائیں گے۔فلم مکمل کرنے کے لیے 1 سال کی مدت مقرر کی گئی ہے ، فلم باکس آفس پر جو بزنس کرے گی، اس کا 25 فیصد اضافی فلمساز کو دیا جائے گا۔۔ سینما گھروں کو ریلیف دینے کے لیے سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا۔نئے مالی سال کے لیے جون میں امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔
Facebook Comments
