Shutting down media will be harmful for government

میڈیا بندہونے سے نقصان حکومت کا ہوگا۔۔۔

مسلم لیگ(ن)کی ترجمان اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ حکومت سمجھتی ہے میڈیا کو بند کر کے اسے فائدہ ہو گا تو ایسا نہیں ہے، میڈیا کے بند ہونے سے سب سے زیادہ نقصان حکومت کو ہو گا۔سی پی این ای سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آپ کسی ادارے کی اکانومی کو کنٹرول کریں گے تو آپ اس ادارے کو قابو میں کر رہے ہیں، اس وقت میڈیا کی ساری اہمیت کو اشتہار کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے، جو ہو رہا ہے وہ نہ روکا گیا تو میڈیا انڈسٹری کو سنبھالا نہیں جا سکے گا۔ترجمان (ن)لیگ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اخبار خالی ضرور چھپے ہیں مگر اس طرح کبھی بند نہیں ہوئے، اگر موجودہ حکومت سمجھتی ہے میڈیا کو بند کر کے اسے فائدہ ہو گا تو ایسا نہیں ہے، میڈیا کے بند ہونے سے سب سے زیادہ نقصان حکومت کو ہو گا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مالکان اور میڈیا ورکرز میں تقسیم بھی بائی ڈیزائن ہے، موجودہ وقت میں میڈیا کی تمام تنظیموں اداروں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، اپوزیشن نے بھی میڈیا کی موجودہ صورتحال پر ہر فورم پر بات کی ہے۔مریم اورنگزیب نے وزیراطلاعات فواد چوہدری کو بھی مشورہ دیا ہے کہ میڈیا ورکرز کی تربیت کا ادارہ قائم کریں۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں