showbiz stars congratulate Imran Khan

شوبزستاروں کی عمران خان کو مبارکباد۔۔۔

انتخابات کے روز پاکستان کا مستقبل بدلنے کے لیے شوبز ستارے کافی پر جوش دکھائی دیے جبکہ قومی فریضہ بنھاتے ہوئےانہوں نے ووٹ ڈالے اورسوشل میڈیا پر اپنی تصاویر بھی جاری کیں سرکاری اور حتمی نتائج آنے سے قبل ہی فنکاروں کی جانب سے عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ سوشل میڈیا پر حمزہ علی عباسی نے عمران خان کے ساتھ ایک تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ’ وزیر اعظم پاکستان عمران خان، یا اللہ تیرا شکر ہے۔‘انہوں نے ہیش ٹیگ’ الیکشن ریزرٹ ‘کا بھی استعمال کیا ہے۔اداکارہ عروہ حسین نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر عمران خان کی ایک ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ  یا اللہ تیرا شکر!!! یہ قوم جاگ گئی اور اب اسے کوئی نہیں روک سکتا۔اس کے علاوہ انہوں نے ہیش ٹیگ ’وزیر اعظم عمران خان‘ کا بھی استعمال کیا۔معروف اداکارہ حمائما ملک نے عمران خان کی نیا پاکستان لکھا تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ’ہمارا نیا پاکستان، ہم سب کا پاکستان۔ خوبرو اداکارہ ماورہ حسین نے پوسٹ جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے یقین نہیں آرہا۔ یا اللہ تیرا شکر، اچھے دن اب شروع!! اب صرف عمران خان،۔۔مارننگ شو اینکر اور اداکارہ صنم بلوچ نے ٹوئٹرپر عمران خان کا شیروانی پہنے وزیر اعظم کے انداز میں ایک خاکہ شیئر کیا ساتھ ہی لکھا’ وزیر اعظم عمران خان‘۔۔گلوکارو اداکار فرحان سعید نے بھی عمران خان کی کامیابی پر ان کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کی ایک مختصر ویڈیو ٹوئٹر پر پوسٹ  کی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں