راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آرآئی یوجے) اسٹار ایشیا نیوزکے نمائندے طیب گوندل کے خلاف درج کی گئی جھوٹی، بے بنیاد اور من گھڑت ایف آئی آر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ایف ائی ار کے مطابق جس دن اور جس وقت کا وقوعہ بیان کیا جا رہا ہے، اس وقت طیب گوندل اپنے ادارے کی جانب سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے، جہاں ان کی موجودگی کے ٹھوس شواہد بھی موجود ہیں۔ اس کے باوجود اسلام آباد پولیس اور سی ڈی اے کی جانب سے ان کے خلاف سیون اے ٹی اے کے تحت مقدمہ درج کرنا انتہائی تشویشناک، غیر ذمہ دارانہ اور آزادی صحافت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔صدر آر آئی یو جے طارق عثمانی نے اپنے بیان میں کہا کہ ”صحافیوں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنا قابلِ افسوس عمل ہے۔ ایسے اقدامات نہ صرف آزادی? صحافت کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ پیشہ ور صحافیوں کے حوصلے پست کرنے کی کوشش بھی ہیں۔ ہم اس ناانصافی کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔”جنرل سیکرٹری آر آئی یو جے رضوان غلزئی نے کہا کہ ”یہ واقعہ واضح کرتا ہے کہ کس طرح صحافیوں کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر اس ایف آئی آر سے طیب گوندل کا نام خارج کیا جائے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔”نائب صدر فیصل اعوان اور جویریہ صدیق نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ”صحافت کو دبانے کے لیے ایسے ہتھکنڈے کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ ہم اپنے ساتھی صحافی کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر سطح پر اس کا دفاع کریں گے۔”جوائنٹ سیکرٹریز راجہ عبدالوحید جنجوعہ اور خالد ملک نے کہا کہ ”ریاستی اداروں کی جانب سے اس نوعیت کے اقدامات نہایت تشویشناک ہیں۔ صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے، نہ کہ انہیں ہراساں کرنا۔”انفارمیشن سیکرٹری مدثر الیاس کیانی نے کہا کہ ”یہ اقدام آزادی? اظہار رائے پر براہِ راست حملہ ہے۔ ہم اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے بھرپور آواز اٹھائیں گے۔”فنانس سیکرٹری یاسر نذیر نے کہا کہ ”صحافی برادری کے خلاف اس طرح کے اقدامات ناقابلِ برداشت ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ناانصافی کا فوری ازالہ کیا جائے۔” راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے آئی جی اسلام آباد اور وفاقی وزیر داخلہ سے پُرزور مطالبہ کرتی ہے کہ اس مقدمے، بالخصوص سیون اے ٹی اے کے تحت درج مقدمہ کی شفاف اور غیر جانبدارانہ انکوائری کروائی جائے، اور جن عناصر نے جان بوجھ کر ایک پیشہ ور صحافی کو اس کیس میں ملوث کیا، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔آزاد صحافت کو دبانے، صحافیوں کو ہراساں کرنے اور سچ کی آواز کو خاموش کرنے کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، اور اس کے خلاف بھرپور قانونی و جمہوری جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
اسلام آباد کے صحافی کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج۔۔
Facebook Comments
