نیوز ون چینل میں بدقسمتی سے رمضان المبارک کے بعد سے ادارے کی صورتحال مسلسل خراب ہوتی جا رہی ہے، لیکن اس کا سب سے زیادہ بوجھ ان غریب ورکرز پر ڈالا جا رہا ہے جو دن رات اپنی محنت سے ادارے کو چلا رہے ہیں۔رمضان کے آخر میں فروری کی تنخواہ آئی تھی دو ماہ کی تنخواہ پینڈنگ ہو گئی ہیں اب یہ کہا جا رہا ہے مئی میں آئے گی مطلب تیسرا ماہ شروع ہو جائے گا۔تنخواہوں کے بحران نے ورکرز کو شدید ذہنی اذیت کا شکار بنادیا ہے۔پپو کے مطابق ایک طرف کو ورکرز کو سیلری کے حوالے سے ٹکا سا جواب دے دیا جاتا ہے کوئی حوصلہ افزا بات نہیں کی جاتی، دوسری طرف نت نئے قوانین بناکر ورکرز پر مزید ذہنی دباؤ ڈالا جارہا ہے، مثال کے طور پر ٹائم پہ آئیں، لیٹ آنے پر تنخواہ کاٹ لی جائے گی۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ ایک طرف سختیاں جاری ہیں دوسری طرف ورکرز کا کہنا ہے کہ من پسند لوگوں کو انکریمنٹ لگایا گیا جب کہ دیگر کو لالی پاپ دیا گیا ہے کہ جون کے مہینے میں انکریمنٹ لگ جائے گا۔۔ کراچی ہیڈآفس میں تزئین و آرائش کا کام جاری ہے، نیا روم بنایاجارہا ہے، بیوروچیف اور رپورٹرز کے بیٹھنے تک کا کوئی انتظام نہیں ہے۔۔
