sahafi ke ehel e khana lut gye

سینئر صحافی کی ضعیف والدہ کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔۔

سینئر صحافی کی والدہ سے اسٹریٹ کرمنلز کی لوٹ مار۔مقدمہ درج کرادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اور ایکسپریس ٹریبیون کے رپورٹر عامر خان کی والدہ کو مسلح ڈاکوؤں نے اس وقت لوٹ لیا جب وہ دوا لینے گھر سے نکلی تھیں۔ عامر خان کے مطابق ۔۔میری والدہ سے آج بدھ کو صبح ساڑھے گیارہ بجے ٹنکی والی گلی نزد اماں ہوٹل ایف سی ایریا میں موٹر سائیکل پر سوار دو کم عمر ملزمان  نے پرس چھین لیا اور دھکا دے کر زمین پر گردیا اور بدتمیزی ویراساں کیا۔کی۔پرس میں چھ ہزار روپے اور دوائی کی پرچیاں تھیں۔وہ دوائی لینے جارہی تھیں۔یہ تھانہ شریف آباد کی حدود ہے۔انتہائی افسوس ناک شہر کے حالات ہیں۔بزرگ و خواتین بھی محفوظ نہیں ہیں۔اللہ رحم فرمائے آمین۔۔،تھانہ میں رپورٹ کردی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں