shoaib sanaa taluqaat 3 saal se the

ثانیہ سے ثناء تک۔۔

خصوصی رپورٹ۔۔

پاکستان کی معروف اداکارہ ثناء جاوید اور شعیب ملک کی دوسری شادی کی خبر نے سوشل میڈیا صارفین کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا ہے تاہم اب انکشاف ہواہے کہ ان کی شادی کراچی میں کچھ دن قبل ہوئی اور فیملی سے کسی بھی شخصیت نے شرکت نہیں کی ۔سابق کپتان  شعیب ملک اور  اداکارہ ثناء جاوید کی شادی کی خبروں کے ساتھ ہی شعیب ملک اور سابقہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق کی خبر بھی سامنے آگئی، ذرائع کے مطابق شعیب ملک کی فیملی میں سے کسی نے شادی میں شرکت نہیں کی، شعیب ملک کی فیملی ثانیہ مرزا سے شادی ختم ہونے پر سخت رنجیدہ ہے اور انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے ہی شعیب کی نئی شادی پتہ چلا۔تفصیلات کے مطابق شعیب ملک کے برادر ان لاء عمران ظفر نے کہا کہ مجھے بھی شادی کا سوشل میڈیا سے پتہ چلا ہے، خاندان میں سے کوئی شادی میں شامل نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک میں باقاعدہ طلاق ہو چکی ہے۔ذرائع کے مطاق قانونی حیثیت سے شعیب ملک بیٹے کو دبئی میں ملتے رہیں گے، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے تعلقات خراب ہونے پر شعیب ملک کی فیملی دبئی بھی گئی تھی، شعیب ملک کی فیملی دو ہفتے 2022 کے آخر میں دبئی رہی، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے گھر قیام کے دوران تعلقات خوشگوار کرنے کی کوشش کی جاتی رہی۔ذرائع نے بتایا کہ شعیب ملک کی فیملی ثانیہ مرزا سے طلاق کے حق میں نہیں تھی، طلاق ہونے پر شعیب ملک کی فیملی کو بہت دکھ ہوا، فیملی نے شعیب ملک کو بھی تعلقات بہتر بنانے کا کہا، ثنا جاوید کے ساتھ معاملات ایک عرصے سے چل رہے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے طلاق لی، ثانیہ مرزا شعیب ملک کے دوسری خواتین کے ساتھ میل ملاپ سے خوش نہیں تھیں، وہ ایک عرصے تک نظر انداز کرتی رہیں، صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر ثانیہ نے انتہائی قدم اٹھایا۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید سے شادی کر لی ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شعیب ملک نے پوسٹ شیئر کر کے اپنی شادی کا اعلان کیا ہے۔شعیب ملک نے ثناء جاوید کے ساتھ اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے پوسٹ کے کیپشن میں اللّٰہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ’الحمد للّٰہ‘ لکھا اور ساتھ میں قرآنی آیت بھی شیئر کی ہے۔

شعیب ملک کی دوسری اہلیہ ثناء جاوید 25 مارچ 1993 میں سعودی عرب کے شہر جدہ میں پیدا ہوئیں لیکن ان کے آباو اجداد کا تعلق بھارت کے شہر ” حیدرآباد دکن ” سے ہے ، آپ کو جان کر حیرت ہو گی کہ شعیب ملک کی پہلی اہلیہ ثانیہ مرزا کا تعلق بھی بھارت کے شہر حیدرآباد سے ہی ہے ۔ثانیہ مرزا کی پیدائش 15 نومبر 1986 میں ممبئی میں ہوئی ان کے والد سپورٹس جرنلٹس ہیں جبکہ والدہ نسیمہ پرنٹنگ کے کاروبار سے وابستہ ہیں، ثانیہ کی پیدائش کے بعد ان کی فیملی واپس اپنے آبائی شہر حیدرآباد منتقل ہوئی جہاں ان کی چھوٹی بہن ‘انعم ‘ کی بھی پیدائش ہوئی اور دونوں بہنیں وہیں پروان چڑھیں۔شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی 2010 میں حیدرآباد میں ہوئی جبکہ ان کی ولیمہ کی تقریب سیالکوٹ میں ہوئی جس میں پاکستان کی نامور شخصیات نے شرکت کی ۔ثناء جاوید نے شوبز میں 2012 میں مشہور ڈرامے ‘ شہر ذات ‘ سے قدم رکھا ، جس کے بعد وہ متعدد ڈرامہ سیریلز میں دکھائی دیتی رہیں۔ ان کی شہرت کو چار چاند فیروز خان کے ساتھ کیئے گئے ڈرامے ‘ خانی’ سے لگے ، لیکن اس سے قبل ہی انہوں نے انڈسٹری میں اپنی موجودگی کا احساس مشہور ڈرامے ‘ ذرا یاد کر ‘ سے کروا دیا تھا جو کہ مداحوں کے ذہنوں میں آج بھی نقش ہے ۔ثناء جاوید نے جدہ میں پاکستان انٹر نیشنل سکول میں اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کی اور اس کے بعد وہ فیملی کے ہمراہ کراچی منتقل ہو گئیں، یونیورسٹی آف کراچی سے انہوں نے اپنی گریجوایشن مکمل کی ۔اداکارہ نے اپنے کیریئر کے عروج پر کوک سٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار عمیر جیسوال کے ساتھ 2020 میں ایک نجی تقریب کے دوران شادی کی لیکن ان کی شادی زیادہ دیر چل نہیں پائی، عمیر جیسوال اور اداکارہ کے درمیان گزشتہ سال نومبر کے آخر میں علیحدگی ہوئی ۔

سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ ثناء جاوید سے شادی شعیب ملک کی دوسری نہیں بلکہ تیسری شادی ہے انہوں نے پہلی شادی مبینہ طور پر2002 میں ایک بھارتی لڑکی سے کی تھی ۔تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے جب 2010 میں ثانیہ مرز ا سے شادی کی تو بھارت میں ہنگامہ برپا ہوا اور دعویٰ کیا گیا کہ پاکستانی سابق آل راونڈر نے ثانیہ مرزا سے شادی کیلئے حیدر آباد کی لڑکی عائشہ صدیقہ کو طلاق دی جبکہ بھارتی میڈیا کی جانب سے شعیب ملک کی عائشہ صدیقہ سے مبینہ طور پر 2002 میں ہونے والی شادی کا کوئی ثبوت بھی پیش نہیں کیا گیا ۔اس معاملے پر خود ساختہ بھارتی ناقد کمال راشد خان نے بھی اینٹری ماری اور شعیب ملک کی مبینہ پہلی بیوی عائشہ صدیقہ سے طلاق کی وجہ ثانیہ مرزا کو قرار دیا ۔لیکن وہ بھی شادی کو ثابت کرنے ناکام رہے ۔خیال رہے کہ ثنا جاوید اور شعیب ملک متعدد بار فہد مصطفیٰ کے گیم شو سمیت کرکٹ شو میں ایک ساتھ شرکت کر چکے ہیں اور دونوں سوشل میڈیا پر ماضی میں ایک دوسری کی شخصیت کی تعریفیں بھی کرتے رہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ دونوں کے درمیان فہد مصطفیٰ کے گیم شو میں تعلقات استوار ہوئے اور ٹی وی میزبان نے ہی دونوں کا رشتہ کروایا۔شعیب ملک سے شادی کے اعلان کے فوری بعد ہی ثناء جاوید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا نام تبدیل کرکے “ثناء شعیب ملک” کرلیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں