pakistan mein media azaad nahi

پاکستان میں میڈیا آزاد نہیں، رانا عظیم۔۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے)کے سیکرثری جنرل رانا محمد عظیم کی قیادت میں پی یو جے کا چئیرنگ کراس مال روڈ پر مظاہرہ ،مظاہرہ میں لاہور پریس کلب کے قائم مقام صدر شیراز حسنات, سینئر صحافی نعیم مصطفے, پی ایف یو جے کے سیکرٹری اطلاعات احتشام الحق, پی یو جے کے سینئر نائب صدر  میاں شاہد ندیم, پی یو جے کے جنرل سیکرٹری شاہد چودھری, لاہور فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عمر شریف, پی ایف یو جے راہنما قاضی طارق عزیز, حافظ فیض احمد, ناصرہ عتیق اور میڈیا ورکرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر میڈیا کی  آزادی کے لئے سلوگن درج تھے۔شرکاء نے علامتی طور پرآزادئی صحافت کے بینر پر اپنا خون لگا کر جدوجہد کا عہد کیا۔ شرکاء نے خضدار پریس کلب کے صدر صدیق مینگل کی دھماکہ میں ہلاکت کی بھی  پرزور مزمت کی۔رانا عظیم سیکرٹری پی ایف یو جے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں نہ میڈیا آزاد ہے نہ حکومت اور نہ ہی بیوروکریسی۔ہم نے ہمیشہ میڈیا کی آزادی اور میڈیا ورکرز کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے۔ پاکستان میں میڈیا ورکرز کے لئے حالات انتہائی مخدوش ہیں۔آزادئی صحافت کے روز بھی خضدار پریس کلب میں دھماکہ ہوا اور کلب کے صدر شہید ہو گئے۔گزشتہ سال ہمارے چار ساتھیوں نے اپنی جانیں دیں اور سینکڑوں گرفتار ہوئے۔ہم سچ بولتے  رہیں گے چاہے ہمیں جانیں بھی قربان کرنی پڑیں۔ لاہور پریس کلب کے قائم مقام صدر شیراز حسنات نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر آزادئی صحافت انڈیکس پر بہت نیچے ہیں۔ آزادئی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر مظاہرہ کرنے پر رانا عظیم مبارکباد کے مستحق ہیں۔حصول آزادی کے لئے سب لوگوں کو اکٹھے ہو کر ایک پلیٹ فارم سے جدو جہد کرنا ہو گی۔ سینئر صحافی نعیم مصطفی نے کہا کہ پاکستان میں صحافت کو کئی ایک چیلنج درپیش ہیں۔ پی ایف یو جے کی میڈیا آزادی کے لئے جدو جہد کی لمبی تاریخ ہے۔ جب بھی میڈیا ورکرز پر کوئی مشکل آتی ہے تو پی ایف یو جے اس کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھاتی آئی ہے۔ آج کے دن عہد کرتے ہیں کہ میڈیا ورکرز کے حقوق کے لئے جدو جہد جاری رکھیں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں