aleem khan ki dukaan mein musheer khaas ke pakwan

سما کے مالک دبئی میں کیا کررہے ہیں؟؟ صحافی کا سوال

صحافی صدیق جان نے دعویٰ کیا ہے کہ دبئی میں  بیٹھے علیم خان منتظر ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی ایک شخصیت عمران خان کے حقیقی آزادی مارچ کے ساتھ اسلام آباد جائے اور علیم خان پیچھے سے اپنے گھر کا چکر لگا لیں ۔بول نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی صدیق جان نے دعویٰ کیا کہ  علیم خان ایک شخصیت کے منتظر ہیں کہ وہ لانگ مارچ کیساتھ ایک آدھے ہفتے کیلئے اسلام آباد جائیں ، لیکن وہ شخصیت روز دھرنے میں شرکت کے بعد واپس لاہور  آجاتی ہے ، وہ شخصیت میاں اسلم اقبال ہیں جن کے ڈر سے علیم خان دبئی میں روپوش ہیں ۔پروگرام میں ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ میں نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں کہیں نہیں کہا کہ علیم خان کے خلاف آپریشن ہے ، میں تمام غیر قانونی سوسائٹیز کے خلاف کام کر رہا ہوں، انہوں نے غریبوں سے اربوں روپے لے کر ایک کاغذ کا ٹکڑا تھما دیا ہے اور  کئی سال سے کل آنا ، پرسوں آنا پر لگا رکھا ہے ۔ دریں اثنا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے عبد العلیم خان اور شعیب صدیقی کی ریور ایج ہاؤسنگ سوسائٹی پر سرکاری چھاپوں کے خلاف درخواست پر چیف سیکرٹری، محکمہ ریونیو سمیت دیگر محکموں سے تحریری جواب طلب کرلیا، شعیب صدیقی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میں اور علیم خان کاروباری شراکت دار ہیں، حکومتی محکمے سیاسی مخالفت پر ریور ایج ہاؤسنگ سوسائٹی پر چھاپے مار رہے ہیں، سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے پریس کانفرنس میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، پولیس، ریونیو، جنگلات سمیت سرکاری محکمے آئے روز چھاپے مار رہے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں