salary shortage in News One also workers stressed

نیوزون میں بھی تنخواہوں کا بحران،ورکرز پریشان۔۔

نیوزون ٹی وی جو کسی زمانے میں وقت پر تنخواہ دینے میں شہرت رکھتا تھا اب بحران کا شکار ہوگیا ہے، دیگر چینلز کی طرح یہاں بھی ورکرز کو ڈاؤن سائزنگ کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔۔پپو کا کہنا ہے کہ  تنخواہوں میں تاخیر کا سلسلہ رمضان سے قبل شروع ہوگیا تھا، جو تنخواہ پہلے ڈیڑھ ماہ بعد دی جاتی تھی اب دوماہ بعد دی جارہی ہے۔پپو کے مطابق اگست کی تنخواہ پندرہ اکتوبر کو دی گئی تھی جب کہ ستمبر کی سیلری کا کچھ پتہ نہیں۔۔ ورکرز شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں کیونکہ ان کے بچوں کی اسکولوں کی فیسیں، گھر کا کرایہ، راشن اور دیگر اخراجات پورے کرنے کے لئے انہیں ہر ماہ ادھار لینا پڑرہا ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں