ریلوے میں صحافیوں پر رپورٹنگ کی پابندی چیلنج۔۔۔

پاکستان ریلوے کی جانب سے پاکستان ریلوے کے انفرا اسٹرکچر، حدود اور ٹرینوں کی رپورٹنگ پر پابندی کو کراچی کے وکیل محمد نواز ڈاہری ایڈووکیٹ  نے چیلنج کردیا۔۔ وکیل کی جانب سے وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ۔۔میڈیا کی آزادی پر قدغن کسی صورت قبول نہیں کی جاسکتی۔۔ پاکستان ریلوے کی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان ریلوے کی ٹرینز اور ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹنگ سے قبل اجازت لینا لازم قرار دیا گیا۔۔ سماجی میڈیا پر گردش کرنے والے نوٹس کے مطابق صحافیوں کو  پاکستان ریلوے میں رپورٹنگ سے قبل اجازت لینے لازم قرار دیا گیا۔۔ ایڈوکیٹ محمد نواز ڈاہری کی جانب سے وفاقی وزیر ریلوے کوبھیجے گئے خط میں صحافیوں کی محکمہ ریلوے میں رپورٹنگ پر پابندی فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خط کے متن کے مطابق اظہار کی ازادی پر پابندی معاشرے میں منفی اثرات  چھوڑے گی۔۔  صحافی  پاکستان ریلوے میں میں عوام کو درپیش مسائل اجاگر کرتے ہیں, انتظامیہ کا رویہ غیرآئینی اور غیر قانونی ہے ۔۔ محمد نواز ڈاہری ایڈووکیٹ نے مزید کہا ہے کہ فوری طور پر الیکٹرانک, پرنٹ اور یوٹیوبرز, بلاگرز سمیت تمام صحافیوں پر رپورٹنگ کی پابندی ہٹائی جائے، ورنہ اس پابندی کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں