chand roz mein theater policy mutaarif kaarane ka aelan

کورٹ رپورٹنگ صحافت میں حساس ڈیوٹی ہے، عظمی بخاری۔۔۔

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور ہائیکورٹ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے سال 27-2026 میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام عہدیداروں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے نو منتخب صدر عباد الحق، سینئر نائب صدر یوسف شاہ، نائب صدر منیر احمد باجوہ، سیکرٹری شکیل سعید، نائب صدر برائے ڈسٹرکٹ کورٹس نعیم ملک، فنانس سیکرٹری جمال الدین جمالی، انفارمیشن سیکرٹری عفان ریاض اور ہیڈ آف ڈیجیٹل میڈیا اجلال حیدر زیدی کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کورٹ رپورٹرز کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عدالتی کارروائی کو حقائق کے مطابق عوام تک پہنچانا ایک انتہائی ذمہ دارانہ فریضہ ہے، جسے کورٹ رپورٹرز بخوبی سرانجام دے رہے ہیں۔  کورٹ رپورٹنگ صحافت کے دیگر شعبوں کی نسبت ایک مشکل اور حساس ڈیوٹی ہے، جس میں قانونی پیچیدگیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے درست معلومات کی فراہمی ضروری ہوتی ہے۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ گرمی، سردی اور ہر طرح کے کٹھن حالات میں فیلڈ میں موجود رہ کر کورٹ رپورٹنگ کرنے والے صحافی حقیقت میں شاباش کے مستحق ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں