kp balochistan committee ke chairmain ki taqarri

صحافیوں کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، اے پی این ایس

جیونیوز کے سینئر رپورٹر کی رہائی کو اے پی این ایس نے خوش آئند قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، جیو نیوز اور جنگ گروپ کے سینئر رپورٹر علی عمران سید کو میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے شدید احتجاج کے باعث 22 گھنٹے بعد رہا کیے جانے کو اے پی این ایس نے سراہا ہے۔ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر حمید ہارون اور سیکرٹری جنرل سرمد علی نے علی عمران سید کی گمشدگی کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور اسے صحافیوں اور میڈیا پر دبائو کا حربہ قرار دیا۔ اے پی این ایس نے وزیراعظم کا فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے قیام پر شکریہ بھی ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اس کے ذریعے میڈیا کو ہراساں کرنے والے عناصر کی نشان دہی ہوسکے گی۔اے پی این ایس کا کہنا تھا کہ یہ تاثر فروغ پارہا ہے کہ صحافت کی آزادی پر قدغن لگائی جارہی ہے ۔ جب کہ میڈیا اور صحافیوں کو طبعی اور مالی طور پر ہدف بنایا جارہا ہے۔ جس کے باعث جمہوریت اور مہذب معاشرہ متاثر ہورہا ہے۔ عوام کے جاننے اور پریس کی آزادی کا احترام کیا جاناچاہیئے تاکہ ملک میں قانون کی عمل داری قائم رہے۔ اے پی این ایس نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کی آزادی اور خودمختاری کا تحفظ کیا جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں