mqm pakistan ne reporters ki himayat kardi

صحافیوں کے اعزاز میں متحدہ کا عشائیہ۔۔

متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر سے آئے ہو ئے صحافتی انجمنوں کے ذمہ داران اور ممبر ان کے اعزاز میں عارضی مر کز بہا در آبا د کے با لمقابل کلب میں عشائیہ دیا گیا جس سے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینرڈاکٹرخالد مقبو ل صدیقی نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ صحافت کو دنیا میں ریا ست کا چوتھا ستو ن تسلیم کیا جا تا ہے لیکن یہ امر بھی ہما رے پیشہ نظر رہنا چاہیے صحافت وہی ہے جو عبا دت کی طر ح کی جا ئے ایم کیو ایم پاکستان نے غریب اور متوسط طبقہ کی سیا ست کو متعارف کر ایا لیکن ہمیں افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان میں سب سے بڑا سیا ست دان اور آدمی وہ ہے جواپنے عہد ے سے فا ئد ہ اٹھا ئے قر ض بھی لیں اور اسے معاف بھی کر ائےغریب متوسط طبقہ کی سیا ست کر نے پر ایم کیو ایم کو بہت بد نام کیا گیا مختلف سازشیں کی گئی لیکن ایم کیو ایم پاکستان آج بھی اپنی جگہ قائم ودائم ہے عددی اعتبا ر سے منتخب اراکین کی تعداد کم ہے لیکن یہ با ت بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ 2018ء کے انتخابا ت بہت مختلف تھے جس میں پو لنگ تو بہت شفاف ہو ئی لیکن گنتی سرے سے ہو ئی نہیں بہر حال رات کے اس پہر میں اس فلسفے پر با ت نہیں ہوسکتی لیکن میں ایم کیو ایم پاکستان کی جا نب سے تمام صحا فی حضرات کا شکر گزار ہو ں اور انہیں ایم کیو ایم پاکستان کے مر کز پر خو ش  آمدید کہتا ہو ں ۔ڈپٹی کنونیر ومیئر کر اچی وسیم اخترنے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان صحافیو ں کے مسائل پر ہمیشہ آواز اٹھا تی رہی ہے۔پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے عشائیہ سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ہم ایم کیو ایم پاکستان کے شکر گزار ہیں جس نے ہمیشہ ہمیں عزت دی اور گزشتہ 20سالو ں سے اس روایت کو بر قرار رکھا ہے جس کے با عث ہمارا اور آپ کا رشتہ مضبو ط سے مضبو ط تر ہو رہا ہے ۔رکن قومی اسمبلی وممبر رابطہ کمیٹی سید امین الحق نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جا نب سے ملک بھر سے آئے ہو ئے معزز صحا فیو ں کو خو ش آمد ید کہتے ہیں۔ اس تقر یب میں ڈپٹی کنوینرنسرین جلیل ،ڈپٹی مئیر ورکن رابطہ کمیٹی ارشد حسن اراکین رابطہ کمیٹی اور مر کز ی شعبہ جا ت کے ذمہ داران بھی مو جو د تھے

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں