jo samajhte hein peca se haqw talfi horhi hai 290

کسی سوشل پلیٹ فارم کی بندش کے حق میں نہیں، عطا تارڑ۔۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش کے حق میں نہیں۔ وفاقی وزیر عطا تارڑ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پاکستان میں کیوں دفاتر نہیں کھولتے؟سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو پاکستان میں دفاتر کھولنے چاہئیں،ان کا کہناتھا کہ ایکس کی بندش ایک اچھا قدم نہیں تھا،کالعدم بی ایل اے کا سارا نیٹ ورک ایکس پر موجود ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ہتکِ عزت کے قانون کا مسئلہ نہیں، مسئلہ اس پر عمل درآمد کا ہے۔وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے یہ بھی کہا ہے کہ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے کوئی نہ کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں