sahafion keliye plots ka kota khatam karne ki tajweez

صحافیوں کے لئے پلاٹوں کاکوٹہ ختم کرنے کی تجویز۔۔

وزارت ہائوسنگ نے پی اے سی کو بتایاکہ ہائوسنگ اتھارٹی کے قیام کے بعد مستقبل میں وکلاء ، ججز اور صحافیوں کا کوٹہ نہیں ہوگا ، صرف وفاقی حکومت کے ملازمین کو ہی سرکاری پلاٹس دیئے جائیں گے ، رانا تنو یر کی زیر صدارت پبلک اکائونٹس کمیٹی کااجلاس ہوا ، وزارتِ ہائوسنگ کے مالی سال 2018-19 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا ،سیکرٹری ہائوسنگ نے کمیٹی کو بتایاکہ وزارت کے افسران مل کر پلاٹ کی ڈویلپمنٹ کراتے ہیں، اتھارٹی کے قیام کے بعد تمام طریقہ کار تبدیل کردیا گیا ہے ، پی اے سی نے سرکاری ہائوسنگ سکیموں میں صحافیوں کو پلاٹ دینے پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس پر پابندی کی تجویز دی ہے ، سیکرٹری ہائوسنگ نے کمیٹی کو بتایاکہ 2015-16 میں صحافیوں، ڈاکٹرز اور وکلا کیلئے کوٹہ مقرر کیا گیا تھا۔ خواجہ آصف نے کہاکہ صحافیوں کو پلاٹ دینے پر فوری پابندی کا فیصلہ کیا جائے ، یہ دروازہ ہر دو تین سال بعد کھل جاتا ہے ، اسے بند کیا جائے ۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں