صحافیوں کے پلاٹوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، عظمی بخاری۔۔

پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے صحافی کالونی لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لاہور پریس کلب کے صدرارشد انصاری، سیکرٹری زاہد عابد، گورننگ باڈی کے ارکان اور سینئرصحافیوں سے بھی ملاقات کی۔۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے صحافی کالونی کے بی اور ایف بلاک کا تفصیلی دورہ کیا۔ صدر لاہور پریس کلب، سیکرٹری و گورننگ باڈی کے اراکین نے کالونی کے مسائل پر صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی۔۔صوبائی وزیراطلاعات  عظمی بخاری نے اس موقع پر کہا کہ۔۔ صحافی کالونی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے پی جے ایف کا بورڈ جلد تشکیل دے دیا جائے گا،  صحافی کالونی کے انتقال کی بحالی کے لئے سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے رابطہ کیا گیا ہے۔  ایس ایم بی آر انتقال کی بحالی کے لئے آئندہ چند روز میں اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے پلاٹوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے،  صحافی کالونی میں قابضین کے خلاف موثر حکمت عملی ترتیب دے دی گئی۔ پی جے ایچ ایف بورڈ کی تشکیل کے بعد ایف بلاک کے ترقیاتی کام مکمل کرائے جائیں گے۔ انہوں نے  صحافی کالونی کے کمرشل ایریا میں تعمیراتی کام شروع کرنے ہدایت کر دی اور  بی بلاک کے پارکس کو سالانہ ترقیاتی منصوبے میں شامل کرنے کی ہدایت بھی کی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ۔۔صحافی کالونی میں بجلی کے مسائل کے حل کے لئے لیسکو حکام سے رابطہ کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے صحافی کالونی پینے کا پانی اور سیوریج کی مسنگ لائنز نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے پانی اور سیوریج کی مسنگ لائنز مکمل کرنے کے لئے ایم ڈی واسا کو ہدایت کی۔انہوں نے  صحافی کالونی کے باہر یوٹرین بنانے کے ساتھ ساتھ  صحافی کالونی میں سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے کو وزیراعلی کے سڑکوں کے تعمیراتی منصوبے میں شامل کرنے کی ہدایت بھی کی۔۔ عظمی بخاری نے کہا کہ  صحافی کالونی فیز ٹو کے حوالے سے کام جاری  ہے۔ چھت سے محروم کو جلد برابری کی بنیاد پر پلاٹ مہیا کریں گے۔ عظمی زاہد بخاری کا کہنا تھا کہ ۔۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صحافی دوستی پر یقین رکھتی ہیں۔  وزیراعلی کی ٹیم ممبر اور وزیراطلاعات ہونے کی حیثیت سے صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ صوبائی وزیراطلاعات کا صحافی کالونی میں موجود تنور کا بھی دورہ کیااور  حکومت کے مقررہ کردہ نرخوں پر روٹی ملنے پر وزیراطلاعات نے اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے کہا کہ ۔۔ عظمی زاہد بخاری ہمارا حصہ ہیں۔امید ہے مسلم لیگ ن کی حکومت صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ آخر میں  صوبائی وزیراطلاعات کے دورے اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کرانے پر صدر، سیکرٹری اور گورننگ کے اراکین نے ان کا شکریہ ادا کیا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں