public news mein chaantian public demand band

پبلک نیوز میں چھانٹیاں،پبلک ڈیمانڈ بند۔۔۔

پبلک نیوز کے ملازمین میں بے چینی بڑھ گئی ہے۔ کسی کو سمجھ نہیں آرہی ۔ نئے مالکان آخر چاہتے کیا ہیں۔ کیسے ادارے کو چلانا ہے۔۔ ؟؟کبھی ڈاؤن سائز نگ کررہے ہیں ۔۔تو ساتھ لوگوں کو ہائر بھی کررہے ہیں۔۔پپو نے انکشاف کیاہے کہ  پبلک نیوز میں مزاحیہ پروگرام پبلک ڈیمانڈ کی پوری ٹیم کو فارغ کردیا گیا۔۔۔ 22 اپریل پوری ٹیم کا آخر ی دن  ہے۔۔۔ اس کے علاوہ نیوز روم  ان پٹ کے ہیڈ کو نوٹس ملا تھا۔ اپنا نوٹس پریڈ پورا کرنے کے بعد چلے گئے ۔۔  پپو نے خبر دی ہے کہ پروگرامنگ ڈیپارٹمنٹ میں ایک نیا ایکزیکٹیو پروڈیوسر آنے کے بعد پرانے پروگرامنگ ہیڈ  کوبھی فارغ کردیا گیا ہے۔۔۔ اس کے علاوہ گزشتہ ماہ 7 ملازمین جن میں ٹیکر آپریٹر، ایک این ایل ای سمیت رن ڈاؤن پروڈیوسر کو بھی فارغ کیا گیا۔۔ پرانی انتظامیہ کے دور کے ڈی این نے بھی ریزائن دے دیا۔۔ حیرت انگیز طور پر ایک سال میں چار ڈائریکٹر نیوز پبلک نیوز چھوڑ کر گئے۔۔ جس کی صاف وجہ بظاہر یہی نظرآتی ہے کہ نیوزروم میں  غیرصحافی انتظامیہ کا عمل دخل زیادہ ہوتا ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں