پاکستان سپر لیگ کے سیزن 7 کی آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی، ایونٹ کا پہلا مرحلہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں 27 جنوری سے شروع ہو گا جبکہ دوسرامرحلہ 10 سے 27 فروری تک قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلاجائےگا۔تفصیلات کے مطابق شائقین کو ٹکٹ خریدتے وقت کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہو گا ، ایک شناختی کارڈپرزیادہ سےزیادہ 6ٹکٹیں خریدی جاسکتی ہیں۔ افتتاحی میچ کیلئےجنرل سٹینڈزکےٹکٹ کی قیمت 500 روپے، فرسٹ کلاس انکلوژرزکےٹکٹ کی قیمت 1500 روپے،پریمیم انکلوژرکےٹکٹ کی قیمت 2 ہزارروپے،وی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت ڈھائی ہزارروپےمقرر کی گئی ہے ۔ٹورنامنٹ کےفائنل کیلئےجنرل سٹینڈزکےٹکٹ کی قیمت 1500 روپے ،فرسٹ کلاس انکلوژرزکےٹکٹ کی قیمت ڈھائی ہزارروپے،پریمیم انکلوژرکےٹکٹ کی قیمت 3 ہزارروپے،وی آئی پی انکلوژرکےٹکٹ کی قیمت 4 ہزارروپےرکھی گئی ہے۔ پلےآف میچزکیلئےجنرل سٹینڈزکےٹکٹ کی قیمت ایک ہزارروپے اورفرسٹ کلاس انکلوژرکےٹکٹ کی قیمت 2 ہزارروپےہوگی۔
پی ایس ایل سیون کی آن لائن ٹکٹوں کی فروخت جاری۔۔
Facebook Comments