press club mein phoolo ki numaish ka ahtemam

پریس کلب میں پھولوں کی نمائش کا اہتمام۔۔

کراچی پریس کلب میں گلبرگ ٹاؤن کے اشتراک سے دوروزہ پھولوں کی نمائش کا اغاز نمائش کا افتتاح چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ، ڈی جی کے ڈی اے نوید احمد، صدر کراچی پریس کلب،جنرل سیکرٹری پریس کلب شعیب احمد ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف نے کیا۔افتتاح کے بعد وزٹ کے دوران ڈائریکٹر باغات محمد ندیم حنیف نے پھولوں کی نمائش سے آگاہی فراہم کی، اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نے کہا کہ عوام کو بہتر شہری اور معاشرتی ماحول اور سہولیات مہیا کرنے کے لیے گلبرگ ٹاؤن نے پرائیویٹ سیکٹر مختلف این جی او اور دیگر اداروں کے اشتراک سے عوامی فلاحی فلاح و بہبود اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے مختلف پروگرام ترتیب دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب میں پھولوں کی نمائش عوام کو بہتر تفریح اور ماحول مہیا کرنے  کے جذبے کے تحت منعقد کی جا رہی ہے موجودہ نمائش میں گلبرگ ٹاؤن کے محکمہ باغات کی نرسری میں تیار کردہ پھولوں کی مختلف اقسام کی 50 ہزار سے زائد پودے عوام کے ملاخطے کے لیے رکھے گئے ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ ہزاروں افراد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پھولوں کی نمائش دیکھنے ائیں گے اس کے لیے ہم پریس کلب کی انتظامیہ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے گلبرگ ٹاؤن کا ایک بہتر پلیٹ فارم مہیا کیا پروگرام کے اخر میں پریس کلب کی جانب سے چیئرمین گلبرگ ٹاؤن اور ڈائریکٹر باغات کو شیلڈ بھی پیش کی گئی.

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں