press club mein mehfil e hassan qirat o naat ki purwaqar taqreeb ka ahtemam

ن لیگی کارکنوں کا صحافیوں پر تشدد،لاہور پریس کلب کی وارننگ۔۔

لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدر رائے حسنین طاہر، نائب صدر قذافی بٹ، سیکرٹری بابر ڈوگر، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی زاہد شیروانی اور اراکین گورننگ باڈی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر صحافتی فرائض کی ادائیگی کے دوران سینئر صحافی حسن رضااور فہیم امین کو مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور پرائیویٹ سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے غنڈہ گردی اور تشدد کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔لاہور پریس کلب کے صدر ارشد ا نصاری نے کہا ہے کہ صحافتی فرائض کی ادائیگی کے دوران صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنانا کسی صورت قبول نہیں ہے ۔ انہوں نے مسلم لیگ(ن ) کے صدر محمد شہباز شریف اور نائب صدر مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں پر تشدد اور پتھراؤ کرنے والے مشتعل کارکنوں کی ازخود نشاندہی کرکے انہیں قانونی کارروائی کیلئے حوالہ پولیس کریں کیونکہ رپورٹرز، کیمرہ مین ، فوٹو گرافرز اور دیگر میڈیا ورکرزآپکی کوریج کیلئے وہاں موجود تھے ، پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے واضح کیا کہ اگر مسلم لیگ(ن) کی قیادت کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کرنے والے کارکنوں کے خلاف کارروئی نہ کی گئی تو مسلم لیگ(ن) کی ہر قسم کی تقریبات کی کوریج کا بائیکاٹ کیا جائے گا ، انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے بھی مطالبہ کیاہے صحافیوں پر تشدد کے ذمہ داران کے خلاف فی الفور مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جائے اور صحافیوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں